ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

لفظ کہانی

لفظ کہانی: FAQ and Stout

شیئر کیجیئے

نور الٰہی نے ضلع چترال، گاؤں ریری اُویر سے اس محاورے کا مطلب دریافت کیا ہے:

I stout and thou stout, who shall carry the dirt out

اس کا متبادل اردو میں بھی موجود ہے، اور وہ ہے:

میں بھی رانی، تو بھی رانی، کون بھرے گا پانی

کچھ کتابوں میں یہ اردو محاورہ یوں درج ہے

میں بھی رانی، تو بھی رانی
کون بھرے گا گھر کا پانی

چنانچہ انگریزی محاورے کا مطلب واضح ہے کہ اگرایک گھر میں رہنے والے یا ایک جگہ کام کرنے والے دونوں افراد مغرور اور ضدی ہوں تو پھر بہت سے ضروری کام ہونے سے رہ جاتے ہیں، جنہیں وہ اپنی شان کے خالف سمجھتے ہیں۔

منور الزمان ظریف اور سجاد احمد سجاد نے تریچ، چترال سے پوچھا ہے کہ FAQ کا مطلب کیا ہے۔

Frequently Asked Questions  کو مختصراً FAQ  کہتے ہیں۔  عموماً ادارے چاہتے ہیں کہ ان کے پروگرام یا مصنوعات  کے سلسلے میں  ان سے رابطہ کرنے سے پہلے آپ FAQ  اور ان کے جوابات پڑھ لیں۔  اس طرح ممکن ہے آپ کے سوال کا جواب بآسانی وہیں سے مل جائے اور آپ کو رابطہ کرنے کے لئے لائن میں لگ کر انتظار نہ کرنا پڑے۔    اس طرح آپ کا وقت بھی بچتا ہے اور ان کا بھی۔

آپ کے دوسرے سوال کا جواب اس پرگرام میں ممکن نہیں ہے۔


انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات