ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

لفظ کہانی

خبروں میں انگریزی؛ controversial

لفظ کونٹرا اور کنٹری میں مماثلت

شیئر کیجیئے

خبر ہے:

Iran's top nuclear negotiator says the country is ready to resume negotiations with world powers

over its controversial nuclear program

یعنی ایران کے چوٹی کے جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے متنازع جوہری پروگرام پر گفت و شنید کے لئے تیار ہے۔

لفظ ہے  controversial  لیکن اس کا مطلب جاننے سے پہلے اس کے حصے بخرے کرنا ہوں گے۔   پہلے تو سابقے کو لیجئے جو ہے  contra، یہ بجائے خود دو الفاظ کا مرکب ہے: ایک تو  کوم جس کا مطلب ہے، کے ساتھ، اور tr سے مراد ہے نہیں۔  

چنانچہ مجموعی طور پر اس کا مطلب ہے وہ شے جس میں ساتھ مل کر چلنے کی صلاحیت  نہ ہو، بلکہ وہ  آپ کے سامنے یا مدِ مقابل آجائے۔

تو یہ لفظ یعنی کونٹرا یا کونٹرو فرانسیسی contre  بن کر پہنچا اور انگلش میں آکر counter ہوگیا، جس کا مطلب  مخالف بھی ہے۔  اس کے علاوہ سابقہ کونٹرا بھی مخالف کے مفہوم میں انگریزی لغت کا حصہ ہے۔

یہ تو ہوئی بات لفظ controversial  کے پہلے حصے کی۔  اب آئیے دوسرے حصے کی جانب۔  versial   کا مطلب سطر بھی ہے اور مڑا ہوا بھی۔  چنانچہ یوینورس (کائنات) کا مطلب ہوا ایک جیسی ڈھلی ہوئی،  یکساں،  ہمہ گیر۔  

قدیم  contra   کا مطلب سامنے بھی تھا اور مد مقابل یا مخالف بھی۔  چنانچہ لفظ country   بھی اسی کی ایک شکل ہے۔  جس کا مطلب تھا،  سامنے پھیلی زمین۔  تو controversial  کا مطلب ہوا مخالفت میں ڈھلا ہوا یعنی  وہ شے یا نظریہ جس پر آرا میں یکسانیت نہیں بلکہ اختلافات ہیں۔  دوسرے الفاظ میں متنازع!

انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات