مختلف عناصر کامرکب بھی کانکریٹ کہلا سکتا ہے
خبر ہے:
He stressed that all parties – Israelis, Palestinians, and Arab states – need to take concrete steps to restart serious negotiations
کانکریٹ سے یہاں مراد ہے ٹھوس۔ اور یہ لفظ یہاں صفت کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ ویسے یہی لفظ فعل کے طور پر بھی آ سکتا ہے۔ لیکن صفت کے طوراس کا مطلب ایک تو ہے اصل چیز یعنی ایسی جو تجریدی اور ہوائی نہ ہو۔ اس خبر میں یہی مفہوم مراد ہے کہ ٹھوس اقدامات کئے جائیں نا کہ زبانی جمع خرچ۔ یا پھرکانکریٹ سے مراد ایسی شے ہے جو مختلف عناصر سے ملا کر ترکیب دی گئی ہو۔ اور اس سے مراد تعمیرات میں صرف ہونے والا مواد بھی ہے۔
اگر آپ سیمنٹ اور کانکریٹ کا فرق معلوم کرنا چاہیں تو پڑھتے جائیے
سیمنٹ تو کسی بھی ایسی شے کو کہتے ہیں جو چیزوں کو جوڑنے کے کام آئے۔ اس کو گوند، لئی، سریش وغیرہ بھی کہا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف کانکریٹ، تعمیرات میں استعمال ہونے والے مرکب ہے جس میں سیمنٹ، پانی، ریت، بجری اور اینٹوں یا پتھروں کا سفوف شامل کیا جاتا ہے۔ اس سے سیمنٹ مزید طاقتور ہو جاتا ہے جو کہ اس مرکب میں، جوڑنے کا عمل کرنے والا واحد عنصر ہے۔