ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

لفظ کہانی

لفظ کہانی: انجنئیر کا مطلب

ریل کا ڈرائیور

شیئر کیجیئے

باغ دشخیل، دیرسے ثنا اللہ نے لکھا ہے کہ میں نے انجنئیرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے اور معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ اس لفظ کا مطلب اور تاریخ کیا ہے۔

ثنا صاحب، انجنئیریا انجنئیرنگ کا مطلب معلوم کرنے کے لئے پہلے لفظ انجن کا جائزہ لینا ہوگا۔ 

علم الاشتقاق کی لغات کہتی ہیں کہ یہ دو الفاظ کا مرکب ہے، اِن اور جیَن۔  پہلے اس سے مراد ہوشیاری یا مہارت تھی، بعد میں یہ کسی بھی مشین کے لئے استعمال ہونے لگا، خاص کر اس سے مراد فوج سے متعلق مشینیں ہوتیں۔

اٹھارہویں صدی میں توانائی کو مشینی طاقت میں تبدیل کرنا، اس کے مفہوم میں شامل ہوا، خصوصاً یہ لفظ بھاپ کے انجن کے لئے استعمال کیا جاتا۔ 

انیسویں صدی میں ریلوے کی اصطلاح میں انجنئیر کا مطلب تھا، انجن یا ریل گاڑی کو چلانے والا یعنی ڈرائیور۔

آج کل اس کا استعمال ریل گاڑی تک محدود نہیں رہا بلکہ مختلف اقسام کی مشینوں کے ماہرین کو انجنئیر کہا جاتا ہے۔  ان میں تعمیراتی، ماحولیاتی، فضائی،برقیاتی، کیمیائی، صنعتی، سمندری، جوہری، پٹرولیم اورکمپیوٹر کے میدان شامل ہیں۔

 

انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات