ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

لفظ کہانی

لفظ کہانی: Cosmopolitan

یہ لفظ انسانوں کے لئے استعمال ہوتا ہے اور شہروں کے لئے بھی۔

شیئر کیجیئے

کوزموپولیٹن کا مطلب ہے جو شخص کسی شہر میں خود کو اجبنی محسوس نہ کرے۔

محمد منیر خان نے دوحہ قطر سے لکھا ہے کہ Cosmopolitan مطلب کیا ہے؟

یہ یونانی ترکیب kosmopolites سے بنا ہے۔  خود یونانی ترکیب دو الفاظ سے بنی تھی، جو تھے: کوزموس یعنی دنیا اور پولائٹس یعنی شہری۔  میں نے کچھ عرصہ پہلے لفظ پولیس کی کہانی سنائی تھی۔  اور بتایا تھا کہ polis کا مطلب شہرہوا کرتا تھا اور لفظ پالیسی بھی اس کا رشتہ دار ہے۔

چنانچہ آپ کے بھیجے ہوئے لفظ کا، جو گرائمر کی رو سے اسم بھی ہے اورصفت بھی، مطلب ہے:  دنیا کا شہری۔ یعنی ایسا شخص جو کسی بھی ملک یا علاقے میں خود کو اجبنی محسوس نہ کرے اور جس میں علاقائی تعصب نہ پایا جائے۔ 

یہ لفظ کسی شہر یا علاقے  کے لئے بھی استعمال ہوسکتا ہے جہاں انواع و اقسام کی قومیتیں آباد ہوں یا بغرضِ تعلیم یا تجارت کے لئے آتی جاتی رہیں۔  یہ لفظ کبھی کھبار نکھرے ہوئے اور فیشن ایبل کے مفہوم میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
کوزموپولیٹن کو کوزموپولائیٹ بھی کہا جاتا ہے مگر یہ مفہوم صرف انسانوں کے ساتھ خاص ہے۔

پروٹو انڈویورپین کا ایل سنسکرت میں جا کے آر بن گیا اور اسی لفظ کی ایک صورت ہمیں لاحقے، پور میں نظر آتی ہے۔  ایک مثال سنگا پور کی ہے جو اصل میں سنگھا پورا تھا جس کا مطلب تھا Lion City

انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات