ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

لفظ کہانی

لفظ کہانی: کیپیٹل لیٹرز کیوں اور کہاں کہاں؟

بڑے چھوٹے حروف کے سلسلے میں قواعد بہت پیچیدہ ہیں۔

شیئر کیجیئے

 ہدایت اللہ تاٴسل نے کابل یونیورسٹی سے لکھا ہے کہ انگریزی میں چھوٹے بڑے حروف کی تمیزکیوں کی جاتی ہے جب کہ کسی اور زبان میں ایسا نہیں ہوتا۔ 

 ہدایت اللہ صاحب، آپ کا سوال جس خیال پر مبنی ہے وہ درست نہیں ہے۔  upper case اور lower case حروف جنہیں کیبپٹل اور چھوٹے حروف بھی کہہ سکتے ہیں، بہت سی زبانوں میں پائے جاتے ہیں۔  انگریزی تو ایک مثال ہوئی۔  اس کے علاوہ یہ لاطینی اصل کی بیشتر زبانوں میں ملتے ہیں، جن میں جرمن، ڈچ، نورویجین، ڈینش، سویڈش، آئس لینڈک، فارویِس وغیرہ چند مثالیں ہیں۔  پھر رومینِک زبانیں بھی اس سے مبّرا نہیں ہیں، جیسے ہسپانوی، فرانسیسی، پرتگالی، اطالوی۔

ان کے علاوہ سلاوی زبانیں ہیں، جیسے روسی، یوکرینی، بالاروسی، چیک، بلغارین، سربین، کروشیائی، مقدونوی، سلوانی وغیرہ۔  ان میں بھی انگریزی کے مانند  بڑے چھوٹے حروف ملتے ہیں۔

جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے کہ کیپیٹل حروف کہاں کہاں استعمال ہونے چاہئیں، تو اس سلسلے کے اصول و ضوابط بہت مفصل اور پیچیدہ ہیں۔  آپ کی اطلاع کے لئے چیدہ چیدہ نکات پیشِ خدمت ہیں:

فقرے کا پہلا حرف:

1۔  ہر فقرے کا پہلا حرف کیپیٹل ہونا چاہئیے۔

2۔  فقرے کے اندر بھی اگر کسی کا قول، کوٹیشن کے طور پر دیا گیا ہے توبھی فقرے کا پہلا لفظ بڑے حرف سے شروع ہوگا ۔

 

نام

 1۔  پراپر ناؤن یعنی کسی نام کا پہلاحرف بڑا ہوگا۔  ان میں ناموں کے علاوہ القابات، خطابات اور ٹائیٹل، جیسے مسٹر بھی شامل ہیں۔

2۔  پروناؤن آئی یعنی میں بھی ہمیشہ بڑا ہوگا خواہ فقرے میں کہیں بھی آئے۔

3۔  قومیتوں اور مذہبی گروپوں کے نام جیسے

Eskimo, Japanese, Islam

4۔  رشتہ داروں کے لئے بھی کیپیٹل حرف استعمال ہوگا، جیسے:

 His Uncle John is visiting

لیکن اگر ساتھ میں ضمیریا آرٹیکل ہے تو چھوٹا حرف استعمال ہوگا، جیسے:

He is getting a visit from an uncle.

 5۔  خدا یا پیغمبروں کے ناموں کا پہلا حرف بھی کیپیٹل ہوگا اور جب ان کی ضمیر یعنی پروناؤن استعمال کریں تب بھی ان کا پہلا حرف بڑا ہوگا۔

جگہیں

1۔  شہروں اور ملکوں کے نام

2۔  سمندروں، جھیلوں، پہاڑوں، دریاؤں کے نام

وقت

1۔  دنوں کے نام

2۔  مہنیوں کے نام

 

نوٹ کریں: کامن ناؤن کے ساتھ کیپیٹل حرف نہیں لگتا جیسے،

 college

 a lawyer

 the doctor

انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات