ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

لفظ کہانی

دلائی لاما کا مطلب

ایسا استاد جوروحانی اعتبار سے سمندر کی طرح گہرا ہے۔

شیئر کیجیئے


خبر ہے:

President Ma's decision to allow the Dalai Lama to visit Taiwan may risk new political friction with mainland China.

یعنی صدر ما کے اس فیصلے سے، کہ دلائی لاما کو تائیوان کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے، ممکن ہے چین اور تائیوان کے درمیان نئی سیاسی کشمکش شروع ہو جائے۔


دلائی کا لفظی مطلب ہے سمندر اور لاما تبتی لفظ بلاما سے آیا ہے۔  اس کا مطلب گرُو سے ملتا جلتا ہے۔  چنانچہ نام کا مطلب عام طور پر دانش کا یا محبت کا سمندر سمجھا جاتا ہے جب کہ کچھ لغات اس کا ترجمہ یوں کرتی ہیں:
ایسا استاد جوروحانی اعتبار سے سمندر کی طرح گہرا ہے۔

دلائی لاما تبت کے روحانی رہنما ہیں۔  بدھ ازم کی جو شاخ تبتی بدھ مت کہلاتی ہے اس کے پیروکار محض تبت ہی میں نہیں بلکہ نیپال، بھوٹان، اور بھارت کے ارُوناچل پردیش، لداخ اور سکّم میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔  اس کے علاوہ روس کے کچھ علاقوں، منگولیا اورشمالی چین میں بھی اس کے ماننے والے ہیں اور
مغربی ممالک میں بھی اب یہ روایت عام ہوتی جا رہی ہے۔

دلائی لامہ تو قائد اعظم، شاعرِ مشرق اور آیت اللہ کے مانند ان کا خطاب ہے۔  ان کا نام جو ان کی پیدائش کے وقت ان کے والدین نے رکھا، وہ تھا  تنِزن گیاستو ہے لیکن مکمل نام کچھ یوں ہے:

 Jetsun Jamphel Ngawang Lobsang Yeshe Tenzin Gyatso


انہیں عموماً جن القابات سے پکارا جاتا ہے ان میں بحرِ دانش، قلعہٴّ اعتقاد، محب، نرم خو شان، روحانی آقا، بیش بہا فاتح وغیرہ شامل ہیں۔

وہ چودہ بہن بھائیوں میں پانچوں نمبر پر تھے اور دو سال کی عمر ہی سے ان میں کچھ ایسے آثار دیکھے گئے کہ ان کے والدین کو یقین ہو گیا کہ یہی تیرھویں دلائی لاما کے فطری جانشین ہیں اور ان ہی کی نئے جنم کا نتیجہ ہیں۔ 



انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات