ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

لفظ کہانی

لفظ کہانی:  پکاڈلی سرکس

شیئر کیجیئے

 راولپنڈی  سے عدیل مقصود نے لکھا ہے کہ ہم جب لندن سیر کے لئے گئے تو بڑے شوق سے پکاڈلی سرکس دیکھنے پہنچے مگر میرے چھوٹے بہن بھائی رونے لگے کیونکہ وہاں سرکس نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔  جب ہم نے اپنے چچا سے، جو انگلستان میں سات سال سے رہ رہے ہیں، وجہ پوچھی تو وہ کوئی  جواب نہیں دے سکے کہ اس کو سرکس کیوں کہتے ہیں؟

عدیل صاحب، یہاں سرکس سے مراد جانوروں اور مسخروں کی قلابازیوں والا عارضی کھیل تماشہ نہیں ہے  بلکہ  لاطینی میں اس کا مطلب وہی ہے جو سرکل کا ہے۔  پاکستان کے کئی شہروں میں ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے “ گول چکر“    بنائے گئے ہیں (حالانکہ جو چکر ہے تو گول ہی ہوگا، چوکور تو ہو نہیں سکتا!)۔  تو اس نام میں سرکس کا مطلب بھی ٹریفک والا راؤنڈ اباؤٹ ہی ہے۔  اگرچہ امتداد ِ زمانہ سے بلکہ عمارات کی تعمیر سے اس کی گولائی کافی متاثر ہوئی ہے۔  

سولھویں اور سترھویں صدی میں لیس سے بنے ہوئے ، کٹ ورک سے مزین ، اس بڑے سے کالر کا بہت فیشن تھا، جسے piccadill   کہتے۔    اور ایک درزی  نےجس کانام  رابرٹ بیکرتھا،  ان کالروں کی فروخت سے بہت مال بنایا اور آخرِ کار ایک شاندار عمارت بنائی جس کا نام پکاڈلی منشن رکھا گیا (اسے پکاڈلی ہال بھی کہتے ہیں)۔  اسی کی نسبت سے یہ علاقہ پکاڈِلی کہلانے لگا، حالانکہ  1743 سے پیشتر اسے Portugal Street  کہا جاتا تھا۔

انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات