اکبر حسین نے کوشت، چترال سے لکھا ہے کہ مجھے ان دو محاوروں کا مطلب درکار ہے:
To wait for dead man shoes
Sua sponte
اکبر صاحب، پہلا محاورہ یوں ہے:
It’s ill waiting for dead mens’shoes
اس کا لفظی مطلب ہے کسی کے مرنے کا اس لئے انتظار کرنا کہ آپ اس کا ترکہ حاصل کرسکیں، اچھی بات نہیں ہے۔
لیکن محاورةًً یہ اس وقت استعمال ہوتا ہے جب آپ خود اپنی قابلیت کے بوتے پر ترقی حاصل کرنے کے بجائے خواہش کریں کہ کوئی افسر مر جائے یا ریٹائر ہوجائے توآپ اس کی جگہ لے لیں۔
یہ محاورہ سولھویں صدی سے زیر ِ استعمال ہے۔ آج کل اس کا استعمال کافی کم ہو چکا ہے۔ کیونکہ اب صورتِ حال ویسی نہیں رہی جیسی کسی زمانے مین تھی جب لوگ کسی عہدے پر فائز ہوتے تو مرنے کے بعد ہی اسے چھوڑتے۔ اور جب ریٹائرمنت کی سرکاری عمرمقرر نہیں کی گئی تھی۔
Sua sponte قانونی اصطلاح ہے۔ اور لاطینی میں اسکا مطلب ہے اپنی مرضی سے۔
عام طور پراس سے مراد کسی جج کا کیا ہوا وہ فیصلہ ہوتا ہے جس کی کسی فریق نے بھی درخواست نہیں کی تھی۔