ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

لفظ کہانی

لفظ News کی تشریح

شیئر کیجیئے

 ابراہیم کلیری اور بلال رند نے رند جادہ ضلع لودھراں سے پوچھا ہے  کہ لفظ  نیوز کی تشریح کیا ہے

News

اس لفظ کی تاریخ یہ ہے کہ پہلے تو نیو کا مطلب نیا تھا لیکن انجیل ِ مقدس کے فرانسیسی ترجمے میں یہ لفظ پہلے پہل نئی انوکھی اشیا کے مفہوم میں نظر آتا ہے۔  یعنی نیو کی جمع نیوز جوکہ اس ترجمے کے منظرِ عام پر آنے کے بعد نئی چیزوں کے لئے استعمال ہونے لگی۔  1382 میں  انگریزی میں جمع کے طور پر اس کا اولین استعمال ملتا ہے۔  کچھ لوگ اب بھی اس لفظ یعنی نیوز کو جمع کے طور پر استعمال کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔

1423 سے اس کا استعمال خبروں کے مفہوم میں ہونے لگا۔  نیوز پیپر کا لفظ پہلے پہل 1670 میں استعمال ہوا اگرچہ خود اخبار اس سے بہت پہلے وجود میں آ چکا تھا۔

 آپ نے شاید سنا ہو کہ یہ چار الفاظ یعنی north, east, west, south   کے پہلے حروف ملانے سے بنتا ہے۔  لیکن ایسا نہیں ہے۔  کسی نے یہ بات کیوں گھڑ لی؟  شاید اس لئے کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں آیا کہ نیو کی جمع نیوز ہو سکتی ہے، نیو کوئی اسم تو نہیں جس کی جمع بنائی جا سکے۔  نیو تو صفت ہے۔ اور یہ بھی سچ ہے کہ انگریزی قواعد کے مطابق صفت کی جمع نہیں بن سکتی۔  لیکن کئی دوسری زبانوں میں صفت کی جمع ہوتی ہے۔  سب سے بڑی مثال خود اردو میں دیکھئے:

ٹھنڈا کمرا ۔ ٹھنڈے کمرے

 پھر فرانسیسی، ہسپانوی وغیرہ اس کی مثالیں ہیں۔  چونکہ یہ لفظ فرانسیسی سے آیا تھا اس لئے اس صفت کی جمع ممکن تھی۔

انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات