مہران علی ٹیپو نے مخدوم پور، تحصیل و ضلع خانیوال سے دو محاورے ارسال کئے ہیں اور ان کے معانی دریافت کئے ہیں۔ پہلا ہے:
casting pearls before the swine اس کا لفظی مطلب ہے، سُور کےآگے موتی رکھنا ۔یہ حضرت عیسیٰ کے ان اقوال میں سے ہے جو ان کے مرید
میتھیو نے بعد میں مکالمات کی شکل میں مرتب کئے تھے۔ انہوں نے فرمایا تھا کہ سؤروں کے سامنے موتی جیسےبیش قیمت شے نہ رکھو۔ ظاہر ہے حضرت
عیسیٰ کا مطلب یہاں لفظی نہیں تھا بلکہ سور سے مراد اچھے برے کی تمیز نہ رکھنے والے، شر پسند یا جاہل انسان مراد تھی۔
اس محاورے کا مطلب ہے قیمتی اور قابلِ قدر شے کوکسی کندہٴ ناتراش پر ضائع کردینا جیسے سور موتیوں کو روندتا ہوا گذر جائے ۔
دوسرا مطلب وہی ہے جو اردو محاورے میں ہے یعنی مگر مچھ کے آنسو۔