ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

لفظ کہانی

کندھا، اسلحہ اور فوج

آرم بمعنی بازو اور آرم بمعنی اسلحے دونوں کی کڑیاں بالآخر پروٹو انڈویورپین لفظ سے جا ملتی ہیں

شیئر کیجیئے

پروٹوانڈو یورپین میں لفظ آر کا مطلب تھا جڑی ہوئی چیز۔ وہاں سے لاطینی میں آرما بن گیا جس کا لفظی مطلب تھا اوزاراور مراد تھی جنگی ہتھیار۔


Iran says it has asked the International Atomic Energy Agency to propose a ban on armed attacks against nuclear facilities.


اس فقرے میں آرمڈ کا لفظ استعمال ہوا ہے جس کا مطلب ہے مسلح۔  آرم کا ایک مطلب تو بازو ہے۔  تو پھر اس میں اسلحے کا مطلب کیسے شامل ہوا؟

دراصل پروٹوانڈو یورپین میں لفظ  آر کا مطلب تھا جڑی ہوئی چیز۔  وہاں سے لاطینی میں آرما بن گیا جس کا لفظی مطلب تھا اوزاراور مراد تھی جنگی ہتھیار۔

یونانی میں آرتھرون جوڑ کو کہتے (لفظ آرتھرائٹس یعنی جوڑوں کا درد آپ نے عام سنا ہوگا) جبکہ لاطینی میں آرمَس کا مطلب تھا کندھا۔

بازہ، کندھا، اسلحہ اور فوج۔  ان کے سفر کی داستان طویل ہے۔  لیکن ان کا آپس میں گہرا ربط ہے۔  کسی اور کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا جسے محاوروں سے کندھے اور اسلحے کا تعلق واضح ہو سکتا ہے۔

  قصہ مختصر یہ کہ آرم بمعنی بازو اور آرم بمعنی اسلحے دونوں کی کڑیاں بالآخر پروٹو انڈویورپین لفظ آر سے جا ملتی ہیں۔

فعل بمعنی مسلح کرنا 1205 سے زیرِ استعمال ہے۔  آرمز ریس، یعنی اسلحے کی دوڑ 1936 سے استعمال ہو رہا ہے۔

ویسے انگریزی میں آرم کسی ادارے وغیرہ کی شاخ کو بھی کہتے ہیں۔

غور فرمائیے کہ لفظ آرمی کا مطلب بھی یہی ہے یعنی اسلحے والی۔  پرانے زمانے میں فوج کی کسی شاخ کو، جیسے پیادہ دستوں، گھڑسوار دستوں، یا توپ خانے کو آرمی کہا جاتا۔  آج کل برّی فوج کو آرمی کہتے ہیں، یعنی فوج کا وہ حصہ جو بحریہ یا فضائیہ نہ ہو۔


Iran says it has asked the International Atomic Energy Agency to propose a ban on armed attacks against nuclear facilities.

Iran's ambassador to the IAEA, Ali Asghar Soltanieh, says a letter sent Wednesday to IAEA chief Mohamed ElBaradei requested the proposal be made at the agency's general conference in September.

Soltanieh says the issue of protecting nuclear installations is of urgent concern for all countries.

 

انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات