ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

لفظ کہانی

خبروں میں انگریزی: آرٹیکل دی

اس کے تلفظ کا انحصارعموماً بعد میں آنے والے لفظ پر ہوتا ہے

شیئر کیجیئے

محمد اقبال نے ٹِبہ، سلطان پور، ضلع وہاڑی سے لکھا ہے کہ The کو بعض لوگ دی پڑھتے ہیں، بعض دا۔  اس کا صحیح تلفظ کیا ہے۔

آپ نے ٹھیک کہا ہے کہ بولتے یا پڑھتے وقت اس کا تلفظ بدلتا ہے۔   اس کی متعدد وجوہات ہیں۔  ہمارے یہاں انگلش الفاظ کو اردو میں لکھتے وقت تو” دی”  ہی کو معیاری استعمال گردانا جاتا ہے۔   دوسری طرف بول چال میں عام طور پرذاتی پسند ناپسند کا معاملہ ہوتا ہے کہ اس لفظ کا تلفظ کیسے ادا کیا جائے۔  

لیکن جن کی مادری زبان انگریزی ہے یا جو اس کے قواعد سے آگاہ ہیں وہ جانتے ہیں کہ دی  اور  دا  میں بنیادی فرق اس وجہ سے ہوتا ہے کہ اس کے فوراً بعد جو لفظ آ رہا ہے وہ حرفِ صحیح سے شروع ہو رہا ہے یا حرف ِ علت  سے۔  چنانچہ:

consonant سے پیشتر اس کا تلفظ دا ہوگا، جیسے

the drawer 

مگر

the empty drawer میں دی بولا جائے گا کیونکہ ایمپٹی کا لفظ vowel  سے شروع ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ کسی بات پر زور دینے کے لئے the کا تلفظ دی ہوگا۔   جیسے اگر کہنا ہو کہ ہاروڈ یونیورسٹی ہی سب سے اچھا اور اہم تعلیمی ادارہ ہے تو کہیں گے:

Harvard is the school.

انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات