ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

انگریزی سیکھئے

خبروں میں انگریزی: Pizza

مصری، یونانی اور قدیم رومن تندوری روٹیوں کے شائق تھے

شیئر کیجیئے

خبر ہے:

Six American popular fast food restaurants are planning to open restaurants in West Bengal.
These include Papa John’s Pizza, Church’s Chicken, CKE Restaurants, Tropical Sno, The Melting Pot and Round Table Pizza

اس خبر میں بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال (بھارت) میں چھ مقبول امریکی فاسٹ فوڈ کمپنیاں، ریستوران کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔  ان میں دو پیتزا کمپنیاں شامل ہیں۔

لفظ Pizza  ان عجیب و غریب الفاظ میں سے ہے جن کی اصل کسی کو حتمی طور پر معلوم نہیں۔  ممکن ہے یہ یونانی لفظ pitta   سے آیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس کی اصل لاطینی لفظ pix  سے نکلی ہو۔

لیکن یہ طے ہے کہ یہ اطالوی لوگوں کی ایجاد نہیں ہے، جیسا کہ عموماً سمجھا جاتا ہے۔  بلکہ اس کی اصل کا  سراغ پرانے زمانے کے مشرقِ وسطیٰ میں ملتا ہے۔   

اس کے علاوہ مزے کی بات یہ ہے کہ بابلی، مصری، اسرائیلی، آرمینی، یونانی، رومن اور دوسری قدیم تہذیبوں میں تنورں میں پکی ہوئی چپٹی روٹیاں کھائی جاتی تھیں۔

یونانی، رومن اور مصری اپنی روٹیوں پر روغنِ زیتون اور مقامی مصالحہ جات لگاتے  لیکن جب یہ ڈش اٹلی پہنچی تو انہوں نے اس پر ٹماٹر اور پنیر کا لیپ کرنا شروع کیا۔  یہی وہ پیتزا ہے جس سے ہم اج واقف ہیں۔

Pizza  بنانے کی پہلی دکان نیپلز میں 1830  میں قائم ہوئی تھی اور آج تک قائم ہے۔

یورپ اور امریکہ میں اس کا صحیح تعارف دوسری جنگ ِ عظیم کے دوران ہوا جب امریکی اور یورپی فوجوں کے سپاہیوں نے اٹلی کے مقبوضہ علاقوںمیں پیتزا کھا کر دیکھا۔

پاکستان میں پیتِزا پہلے پہل 1975 کی دہائی میں متعارف  ہوا تھا۔

خبروں کا تجزیہ

اس صفحے پر آپ کو انگریزی کے بارے میں بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ ہم انگریزی زبان کی ایک خبر منتخب کریں گے اور اس کا اردو میں ترجمہ پیش کیا جائے گا اورمشکل انگریزی الفاظ کی تشریح پیش کی جائے گی۔ آپ انگریزی زبان اور گرامر کے بارے میں اپنے سوالات ہمیں اس پتے پر ای میل کر سکتے ہیں 

lafz@voanews.com

انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات

آپ کی رائے

آپ کو ہماری ویب سائٹ کا نیا روپ کیسا لگا؟

نتائج دیکھیے »

مزید فیچر

وی او اے سے مزید