مندرجہ ذیل خبر میں ایک لفظ استعمال ہوا ہے، سَسپیکٹ!
پرانی فرانسیسی میں جو لفظ تھا اس کا مطلب تھا دیکھنا اور اس میں خاموشی سے اور شک سے دیکھنے کا مفہوم شامل تھا۔ لیکن مشتبہ شخص کے لئے یہ لفظ سولھویں صدی سے استعمال ہو رہا ہے۔
آج کل اس کا مطلب ہے کہ اگرآپ کسی کو قصور وار سمجھیں مگر آپ کے پاس ثبوت نہ ہو تو آپ اس شخص کے بارے میں suspicious ہیں
جس شخص کی حرکات و سکنات مشتبہ ہوں اسے بھی suspicious کہہ سکتے ہیں۔ اس صورت میں یہ لفظ adjective کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور اس کا فعل ہے to suspect
لیکن لفظ suspect اس خبر میں اسم کے طور پر آیا ہے اور جمع کے صیغے میں استعمال ہوا ہے۔
A prisoner rights group said Monday it has begun legal action to force the British government to disclose the identities of two terror suspects held in Afghanistan.
قیدیوں کے حقوق سے متعلق ایک گروپ نے پیر روز کہا کہ انہوں نے برطانوی حکومت پر زور ڈالنے کی غرض سے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس کا مقصدافغانستان میں زیرِ حراست دومشتبہ دہشت گرد افراد کی شناخت ظاہر کرانا ہے۔
اس صفحے پر آپ کو انگریزی کے بارے میں بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ ہم انگریزی زبان کی ایک خبر منتخب کریں گے اور اس کا اردو میں ترجمہ پیش کیا جائے گا اورمشکل انگریزی الفاظ کی تشریح پیش کی جائے گی۔ آپ انگریزی زبان اور گرامر کے بارے میں اپنے سوالات ہمیں اس پتے پر ای میل کر سکتے ہیں
lafz@voanews.com