ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

انگریزی سیکھئے

extra-judicial killings کا مطلب

شیئر کیجیئے

Authorities in Pakistan's Swat valley say the bodies of at least 14 suspected militants were found dumped in the region on Monday.

The discovery, announced Tuesday, revives concerns about
extra-judicial killings by security forces

پاکستان میں وادیٴ سوات  کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ پیر کے روز اس علاقے میں چودہ مشتبہ دہشت گردوں کی لاشیں پڑی ملی ہیں۔  منگل کے روز ہونے والے اس اعلان کے باعث سکیورٹی فورسز کی جانب سے  ماورائے عدالت ہلاکتوں پر از سرِ نوتشویش  کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس خبر میں ایک ترکیب آئی ہے،  extra-judicial

جیوڈیشل تو ہے عدالتی۔  ایکسٹرا کیا ہے؟  اس کے لئے ایک اور لفظ دیکھئے، extraordinary

آرڈر سے آپ نے اندازہ لگا لیا ہوگا کہ اس سے مراد ہے عام اصول یاقاعدے یا روایت  کے مطابق اور معمول کے تحت۔  چنانچہ Extraordinary   کامطلب ہوا عام ڈگر سے ہٹ کر۔   کہتے ہیں کہ لفظ ایکسٹرا، اسی لفظ کا مخفف ہے اور اس سے مراد ہے باہر کی جانب۔  

جب فلم میں ایکسٹرا  کی بات ہوتی ہے تو اس سے مراد چھوٹی سی پرفارمنس ہے جو فلم کے معمول کے کردار ادا نہ کر رہے ہوں،  بلکہ بنیادی ٹیم سے باہر کا کوئی فرد کر رہا ہو۔    اور کسی اخبار کے خاص ایڈیشن کو بھی ایکسٹرا کہا جاتا  ہے۔   ان دونوں میں ایکسٹرا  آرڈنری ہی کو چھوٹا کیا گیا ہے ۔

ہم نے دیکھا کہ ایکسٹرا سے  مراد ہے باہر کی جانب، چنانچہ اب خبر میں استعمال ہونے والے لفظ کا مطلب واضح ہے کہ وہ  ہلاکت جو کسی قانون کے تحت سزا کے طور پر نہیں بلکہ قانون  اور عدالتی حکم  سے باہر کسی اور  مفروضے یا  سسٹم یا کارروائی  کے تحت عمل میں آئی۔

خبروں کا تجزیہ

اس صفحے پر آپ کو انگریزی کے بارے میں بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ ہم انگریزی زبان کی ایک خبر منتخب کریں گے اور اس کا اردو میں ترجمہ پیش کیا جائے گا اورمشکل انگریزی الفاظ کی تشریح پیش کی جائے گی۔ آپ انگریزی زبان اور گرامر کے بارے میں اپنے سوالات ہمیں اس پتے پر ای میل کر سکتے ہیں 

lafz@voanews.com

انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات

آپ کی رائے

آپ کو ہماری ویب سائٹ کا نیا روپ کیسا لگا؟

نتائج دیکھیے »

مزید فیچر

وی او اے سے مزید