امریکہ اور یو۔ ایس۔اے میں فرق
ایم قاسم شاہ نے واری جُن، چترال سے فلائنگ ساسر کا مطلب پوچھا ہے۔
اسے اردو میں اڑن تشتری کہہ سکتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دوسرے سیاروں سے کوئی مخلوق ان پر سوار ہو کرکبھی کبھار زمین کے چکر لگاتی ہے۔
رازق داور نے میراں شاہ سے پوچھا ہے کہ یو۔ایس۔اے اور امریکہ میں کیا فرق ہے؟
عرفِ عام میں یونائیٹڈ سٹیٹس آف امیریکہ ہی کو امریکہ کہہ دیا جاتا ہے۔
لیکن اصل میں امریکہ ایک براعظم کا نام ہے، جس کے دو حصے ہیں، شمالی اور جنوبی امریکہ۔ شمالی امریکہ میں یونائیٹڈ سٹیٹس یعنی ریاستہائے متحدہ کے علاوہ کینیڈا، میکسیکو وغیرہ بھی شامل ہیں۔ لیکن ہمارے یہاں اخبارات وغیرہ میں امریکہ سے مراد عموماً ریاستہائے متحدہ ہی ہوا کرتی ہے۔
اسد علی حسین سیالکوٹ: آپ کے سوال انگریزی الفاظ، محاوروں، گرائمر یا کسی بھی زبان سے متعلق نہیں ہیں۔ آپ متعلقہ سوال بھیجیں تو جواب ضرور دیا جائے گا۔
اس صفحے پر آپ کو انگریزی کے بارے میں بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ ہم انگریزی زبان کی ایک خبر منتخب کریں گے اور اس کا اردو میں ترجمہ پیش کیا جائے گا اورمشکل انگریزی الفاظ کی تشریح پیش کی جائے گی۔ آپ انگریزی زبان اور گرامر کے بارے میں اپنے سوالات ہمیں اس پتے پر ای میل کر سکتے ہیں
lafz@voanews.com