سائیٹ کرنے کا مطلب ہے اعتبار بڑھانے کے لئے کسی اہم انسان کا حوالہ دینا
سائیٹ کرنے کا لفظی مطلب ہے کسی تحریری یا زبانی بیان کا اعتبار بڑھانے کے لئے کسی کتاب یا اہم انسان کی بات کا حوالہ دینا
جیسے اردو میں کہیں گے اس نے اپنی تقریر میں قانون کا حوالہ دیا تو انگریزی میں ہوگا:
He cited the law in his speech
لیکن اس کے لئے ہمیشہ سرکاری یا درس و تدریس کے حوالے مراد نہیں ہوتے بلکہ یہ لفظ کسی بھی ایسے شخص کے لئے استعمال ہو سکتا ہے کہ جسے صورتِ حال کا زیادہ علم ہو، جیسا کہ اس خبر میں استعمال ہوا ہے۔
خبر کے اسی فقرے میں ایک اور لفظ ہے، radical
اسے سمجھنے کے لئے اس کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے۔
دراصل لفظ تو روُٹ ہی تھا جس کا مطلب ہے جڑ یا بنیاد۔ اسی سے بنا radish
ریڈش مولی کو کہتے ہیں جو کہ ایک جڑ ہے۔
یہیں سے لفظ radical بنا ہے جس سے مراد ہے بنیاد پرست، انتہا پسند۔
خبر اور اس کا ترجمہ ذیل میں ملاحظہ کیجئے:
The Reuters news agency reported Sunday that mourning tents were set up in Rafah for six Hamas policemen killed in the fighting. Reuters cited relatives of fighters belonging to the radical Palestinian group, Jund Ansar Allah as saying they had been ordered to bury their dead late at night.
Also Sunday, a Palestinian human rights group condemned the clashes and called for an investigation into the fighting.
خبر رساں ایجنسی رائیٹر نے اتوار کے روز کہا ہے کہ حماس کے جو چھ پولیس مین جھڑپوں میں ہلاک ہوئے تھے، اُن کے سوگ کے لیے رفاح میں خیمے نصب کردئے گئے ہیں۔ رائیٹر نے انتہا پسند فلسطینی گروپ جُند انصاراللہ کے جنگجوؤں کے رشتے داروں کے حوالے سے کہا ہے کہ اُنہیں حکم دیا گیا تھا کے وہ اپنے لوگوں کی میّتوں کو ہفتے کی رات دیر گئے دفن کردیں۔
اتوار کے روز ہی انسانی حقوق کی ایک فلسطینی تنظیم نے جھڑپوں کی مذمّت کی اور ان کی چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔
اس صفحے پر آپ کو انگریزی کے بارے میں بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ ہم انگریزی زبان کی ایک خبر منتخب کریں گے اور اس کا اردو میں ترجمہ پیش کیا جائے گا اورمشکل انگریزی الفاظ کی تشریح پیش کی جائے گی۔ آپ انگریزی زبان اور گرامر کے بارے میں اپنے سوالات ہمیں اس پتے پر ای میل کر سکتے ہیں
lafz@voanews.com