ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

انگریزی سیکھئے

خبروں میں انگریزی: negotiation

اس کا مطلب ہے فراغت کا فقدان

شیئر کیجیئے

اے نثار ناشاد نے ٹنڈو جان محمد، میرپور خاص، سندھ سے خبروں میں بہت استعمال ہونے والے ایک لفظ کا مطلب  پوچھا ہے اور وہ ہے نِگو سی ایشن، جسے انگلش میں negotiation لکھتے ہیں۔

Negative کے لفظ سے آپ بخوبی واقف ہوں گے۔  اس کا مطلب منفی بھی ہے۔  چنانچہ آپ کے بھیجے ہوئے لفظ کے شروع میں جو neg  ہے اس سے بھی مراد ”نہیں“ ہے۔   اب رہ گیا otium  تو اس کا پرانی لاطینی میں مطلب تھا آرام۔  چنانچہ لاطینی ترکیب کا مطلب ہوا کام کاج، یا یوں کہہ لیجئے کہ آرام کی ناپیدگی۔ 

یہی مطلب بعد میں کام کے علاوہ کام کے سلسلے کی گفت و شنید، بھاؤ تاؤ وغیرہ کے لئے بھی استعمال ہونے لگا اور آج تک رائج ہے۔  خبروں میں جب یہ لفظ استعمال ہوتا ہے تو اس کے اردو متبادلات میں مذاکرات، گفت و شنید، بات چیت، بیع و شرٰی، لین دین کرنا، معاملہ کرنا وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔

خبروں کا تجزیہ

اس صفحے پر آپ کو انگریزی کے بارے میں بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ ہم انگریزی زبان کی ایک خبر منتخب کریں گے اور اس کا اردو میں ترجمہ پیش کیا جائے گا اورمشکل انگریزی الفاظ کی تشریح پیش کی جائے گی۔ آپ انگریزی زبان اور گرامر کے بارے میں اپنے سوالات ہمیں اس پتے پر ای میل کر سکتے ہیں 

lafz@voanews.com

انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات

آپ کی رائے

آپ کو ہماری ویب سائٹ کا نیا روپ کیسا لگا؟

نتائج دیکھیے »

مزید فیچر

وی او اے سے مزید