اس کے تلفظ کا انحصارعموماً بعد میں آنے والے لفظ پر ہوتا ہے
محمد اقبال نے ٹِبہ، سلطان پور، ضلع وہاڑی سے لکھا ہے کہ The کو بعض لوگ دی پڑھتے ہیں، بعض دا۔ اس کا صحیح تلفظ کیا ہے۔
آپ نے ٹھیک کہا ہے کہ بولتے یا پڑھتے وقت اس کا تلفظ بدلتا ہے۔ اس کی متعدد وجوہات ہیں۔ ہمارے یہاں انگلش الفاظ کو اردو میں لکھتے وقت تو” دی” ہی کو معیاری استعمال گردانا جاتا ہے۔ دوسری طرف بول چال میں عام طور پرذاتی پسند ناپسند کا معاملہ ہوتا ہے کہ اس لفظ کا تلفظ کیسے ادا کیا جائے۔
لیکن جن کی مادری زبان انگریزی ہے یا جو اس کے قواعد سے آگاہ ہیں وہ جانتے ہیں کہ دی اور دا میں بنیادی فرق اس وجہ سے ہوتا ہے کہ اس کے فوراً بعد جو لفظ آ رہا ہے وہ حرفِ صحیح سے شروع ہو رہا ہے یا حرف ِ علت سے۔ چنانچہ:
consonant سے پیشتر اس کا تلفظ دا ہوگا، جیسے
the drawer
مگر
the empty drawer میں دی بولا جائے گا کیونکہ ایمپٹی کا لفظ vowel سے شروع ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ کسی بات پر زور دینے کے لئے the کا تلفظ دی ہوگا۔ جیسے اگر کہنا ہو کہ ہاروڈ یونیورسٹی ہی سب سے اچھا اور اہم تعلیمی ادارہ ہے تو کہیں گے:
Harvard is the school.
اس صفحے پر آپ کو انگریزی کے بارے میں بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ ہم انگریزی زبان کی ایک خبر منتخب کریں گے اور اس کا اردو میں ترجمہ پیش کیا جائے گا اورمشکل انگریزی الفاظ کی تشریح پیش کی جائے گی۔ آپ انگریزی زبان اور گرامر کے بارے میں اپنے سوالات ہمیں اس پتے پر ای میل کر سکتے ہیں
lafz@voanews.com