ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

انگریزی سیکھئے

سوشل میڈیا

سہولیات

انگریزی سیکھئے

خبروں کے ذریعے انگریزی سیکھئے

شیئر کیجیئے

ہم نے آپ کے لیے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں آپ روزمرہ خبروں کے ذریعے اپنی انگریزی بہتر بنا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے یہ انگریزی خبر پڑھیے اس کے بعد اس کی تشریح ملاحظہ کیجیے:

The United Nations is beginning a formal inquiry Wednesday into the assassination of former Pakistani Prime Minister Benazir Bhutto.

A Pakistani investigation last year concluded that Taliban militants were likely responsible for Ms. Bhutto's death in December 2007. But her political party has suggested that Ms. Bhutto's political opponents may have played a role in the plot.

U.N. Secretary-General Ban Ki-Moon announced the creation of the fact-finding commission after meeting with Ms. Bhutto's widower, Pakistani President Asif Ali Zardari, in Islamabad last February.

Ms. Bhutto was killed in a bomb attack after addressing an election rally near the Pakistani capital.


انگریزی خبر کی پہلی سطر میں لفظ نیشن کا مطلب ہے قوم یا ملک اور اس کی جمع ہے nations چنانچہ اصولی اعتبار سے تویہاں is کے بجائے are ہونا چاہئیے لیکن United Nations یا اقوامِ متحدہ ایک واحد ادارہ ہے، اس لیے اس کی حیثیت واحد کی ہے لہٰذا صیغہ بھی واحد ہی کا استعمال ہوتا ہے۔

پہلے ہی فقرے میں ایک اور ترکیب ہے، formal inquiry ۔ انکوائری کا لفظ اردو میں بھی استعمال ہوتا ہے اور مراد ہے معلومات حاصل کرنے کی غرض سے کچھ پوچھنا۔ اگرآپ ریلوے سٹیشن پرگاڑی کی روانگی یا آمد کا پوچھ رہے ہیں تو وہ بھی انکوائری ہوگی۔  تاہم فورمل انکوائری میں فرق یہ ہوگا کہ یہ سرکاری سطح پر، ضابطے، قانون کے تحت اور مفصل ہوگی۔

دوسرے پیراگراف میں ایک محاورہ ہے، playing a role۔ اس میں اور اس کے اردو مترادف ’کردار ادا کرنا‘ میں بہت مماثلت ہے۔ دونوں محاورے سٹیج، فلم یا ٹیلی ویژن ڈرامے میں کام کرنے کے مفہوم میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں اورعام زندگی کے لیے بھی۔

ان کے استعمال میں باریک فرق بہت سے ہیں لیکن ایک واضح سا فرق حرفِ جار کے استعمال کا ہے یعنی فلم وغیرہ کے لیے played the role ہوگا جب کہ زندگی میں کسی کام میں حصہ دار بننے کا ذکر played a role کہہ کر کیا جائے گا۔


لفظ کہانی میں سوالات ارسال کرنے کے لیے (یعنی انکوائری بھیجنے کے لیے) ہمارا ای میل

ایڈریس نوٹ کر لیجیئے: LAFZ@VOANEWS.COM



اقوام ِمتحدہ بدھ کے روز پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی باقاعدہ تفتیش کا آغاز کررہی ہے۔

گذشتہ سال پاکستانی تفتیش سے یہ ظاہر ہوا تھا کہ دسمبر 2007ء میں محرمہ بھٹو کی موت کے ذمہ دار طالبان عسکریت پسند ہوسکتے ہیں۔ لیکن پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ اس سازش میں بے نظیر بھٹو کے سیاسی مخالفین کا عمل دخل ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان گی مون نے مرحومہ بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری سے گذشتہ سال فروری کے مہینے میں ملاقات کے بعد حقائق کا پتا چلانے کے مشن کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

بے نظیر بھٹو 27 دسمبر2007ء کو راولپنڈی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد بم کے حملے میں ہلاک ہوئی تھیں۔
 

خبروں کا تجزیہ

اس صفحے پر آپ کو انگریزی کے بارے میں بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ ہم انگریزی زبان کی ایک خبر منتخب کریں گے اور اس کا اردو میں ترجمہ پیش کیا جائے گا اورمشکل انگریزی الفاظ کی تشریح پیش کی جائے گی۔ آپ انگریزی زبان اور گرامر کے بارے میں اپنے سوالات ہمیں اس پتے پر ای میل کر سکتے ہیں 

lafz@voanews.com

انگزیزی الفاظ کا پس منظر

لفظ کہانی

الفاظ کے پیچھے چھپی دل چسپ و عجیب کہانیاں

<<مزید تفصیلات

آپ کی رائے

آپ کو ہماری ویب سائٹ کا نیا روپ کیسا لگا؟

نتائج دیکھیے »

مزید فیچر

وی او اے سے مزید